کاروار:30؍اگست (ایس اؤ نیوز)راشن کارڈ والوں کو ای ۔ کے وائی سی بنانے کے لئے دی گئی مدت میں 10ستمبر تک اضافہ کئے جانے کے متعلق کاروار تحصیلدار کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی نے اپنے راشن کارڈ کی ای۔ کےوائی سی (E KYC) نہیں بنایا ہے تو وہ اپنے آدھارکارڈ ، گیس بک ، موبائیل نمبر اور پسماندہ ذات یا طبقے کے لوگ اپنی ذات کی سرٹیفکٹ کے ساتھ راشن دکان پہنچ کر ای۔ کے وائی سی بناسکتے ہیں۔
کاروار تحصیلدار نسچل نرونو نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اگر کسی نے اپنے راشن کارڈ کی ای۔ کے وائی سی نہیں کرائی ہے تو اگلے مہینے سے اے اے وائی اور بی پی ایل راشن کارڈ پر غذائی اجناس دینا بند کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ دی گئی مہلت میں E.KYC کرائیں۔